”بم پھوڑوں یا نہ پھوڑوں“؟ اوباما کی شام پر حملے کی دھمکی مذاق بن گئی

 دمشق (آن لائن) امریکی صدر باراک اوباما کی شام پر حملے کی دھمکی مذاق بن کررہ گئی ہے اور شامی اپنے خاکوں، مختصر تحریروں اور لطائف میں اس کا بھرپور مذاق اڑا رہے ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق ایک شامی مصور نے امریکی صدر کا خاکہ بنایا ہے جس میں وہ پھول کی پتیوں کو پکڑتے ہوئے مسکرا رہے اور کہہ رہے ہیں: ”کیا مجھے بم پھوڑنا چاہیے یا نہیں“۔ ایک ہفتہ قبل تک تو ایسے نظر آ رہا تھا کہ امریکی صدر بس شامی صدر بشارالاسد کی حکومت پر حملہ آور ہوا ہی چاہتے ہیں لیکن اب اس حملے کے امکانات معدوم نظر آرہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن