کسی قومی ادارے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے، خواہش ہے حکومت مدت پوری کرے: خورشید شاہ

راولپنڈی (این این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزےیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی آئی اے، سٹیل مل سمیت کسی بھی قومی ادارے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔ خواہش ہے نوازشریف اپنی جمہوری مدت پوری کریں، زرداری نے تمام تر اختیارات پارلیمنٹ کو دئیے ورنہ کوئی اور حکومت ایسا نہ کر سکتی، جمہوریت کو مسائل کا حل سمجھتے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر قربانی دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا نوجوان، مزدور، طلبا اور اداروں کے ملازمین ہماری پہچان ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...