نیویارک (نیٹ نیوز) ننھے منھے بچے اپنی معصوم اور دلچسپ شرارتوں کی وجہ سے سب کا دل موہ لیتے ہیں۔ اب خوابِ خرگوش کے مزے لیتے ہوئے اس ننھے میاں کو ہی دیکھ لیجئے جو سوتے ہوئے بھی ایسے کھلکھلا کر ہنستے ہیں کہ بے اختیار ان پر پیار آجاتا ہے۔اب یہ تو نہیں معلوم کہ انہیں سپنوں میں ڈھیر ساری چاکلیٹ نظر آرہی ہے یا اِن کے پسندیدہ کھلونے۔