آصف زرداری کی مفاہمانہ پالیسیوں کی بدولت پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہوئی:شوکت بسرا

آصف زرداری کی مفاہمانہ پالیسیوں کی بدولت پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہوئی:شوکت بسرا

Sep 12, 2013

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت بسرا نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے جمہوریت کی مضبوطی کی خاطر جعلی مینڈیٹ والوں کو اقتدار منتقل کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا یہ اعزاز ہے کہ پارٹی کا قائد ایوان صدر سے آئینی مدت پوری کر کے رخصت ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری کے مفاہمانہ اور جرات مندانہ پالیسیوں کی بدولت پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری ادارے مضبوط ہوئے۔

مزیدخبریں