قائداعظمؒ پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانا چاہتے تھے: علامہ ریاض

قائداعظمؒ پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانا چاہتے تھے: علامہ ریاض

Sep 12, 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لیے قرارداد مقاصد پر عمل کیا جائے، قائداعظم سیکولر نہیں اسلامی فلاحی مملکت بنانا چاہتے تھے۔ آج پھر پاکستان کو قائداعظم جیسے لیڈر کی ضرورت ہے۔ قائداعظم کے فرمودات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ حکمرانوں نے قائداعظم کے پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائداعظم کے یوم وفات کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا کہ ڈرون حملوں کی وجہ سے ملکی وقار اور سلامتی داغدار ہو رہی ہے۔ بحرانوں سے نکلنے کے لیے قوم کا متحد ہونا ضروری ہے۔

مزیدخبریں