لاہور (سپورٹس رپورٹر) 10 ویں پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ 2013ءمیں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ پہلا میچ نیوی اور حبیب بنک کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں نیوی نے دو ایک سے کامیابی اپنے نام کی۔ دوسرا میچ آرمی اور لائلپور ایف سی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں آرمی کی ٹیم نے لائلپور فٹبال کلب کو دو صفر سے مات دی۔