ہرارے (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان زمبابوے کی ٹیم دوسرے روز 294 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی۔ مہمان ٹیم نے 3 وکٹوں پر 163 رنز بنا لئے۔ زمبابوے نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 237 رنز 8 کھلاڑی آ¶ٹ پر دوبارہ شروع کی تو ٹیل اینڈرز نے پاکستانی با¶لرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ اٹاسیا، چٹارا اور ویٹوری نے خوب مزاحمت کی اور سکور کو مجموعی طور پر 294 رنز تک لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔ پراسپر اٹاسیا 22، چٹارا 21 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے۔ ویٹوری 19 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے۔ پاکستان کی طرف سے جنید خان نے 4، عبدالرحمن نے 3، راحت علی نے 2 اور سعید اجمل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستانی ٹیم کی پہلی اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ تھا۔ پہلے میچ کی طرح اوپنرز ناکام ہو گئے۔ 29 کے مجموعی سکور پر محمد حفیظ 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اظہر علی بھی زیادہ دیر تک نہ ٹھہر سکے اور صرف 7 رنز بنا کر چلتے بنے۔ اس کے بعد یونس خان اور خرم منظور نے سکور کو 96 تک پہنچا دیا۔ خرم منظور نے نصف سنچری مکمل کی تاہم وہ 51 کے انفرادی سکور پر رن آ¶ٹ ہو گئے۔ کپتان مصباح الحق اور یونس خان نے اننگز کو سنبھالا اور میزبان با¶لرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ یونس خان نے اس دوران کیرئیر کے 7 ہزار رنز بھی مکمل کئے اور میچ میں نصف سنچری مکمل کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے سکور کو مجموعی طور پر 163 رنز تک پہنچا دیا۔ یونس خان 52 اور کپتان مصباح الحق 27 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔ زمبابوے کی طرف سے نپیانگرا اور ویٹوری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ آج میچ کا تیسرا دن ہو گا۔