پیرس (آن لائن) یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے اختتام پر ٹینس رینکنگ میں فلاویاپنیٹا نے ایک ہی جست میں 52 درجے کی چھلانگ لگاکر نئی عالمی رینکنگ میں 31 ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے اس سے قبل وہ 83 ویں پوزیشن پر تھیں۔ ویمنز سنگلز میں سرینا ولیمز نے ٹاپ پوزیشن پر مسلسل 30 ویں ہفتے بھی قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے۔ چینی لینا نے اطالوی پلیئر سارا ایرانی کو پیچھے دھکیلتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ وکٹوریہ آزرنیکا دوسرے‘ ماریہ شراپووا تیسرے اور اگنیسکا ریڈوانسکا بدستور چوتھے نمبر پر ہیں۔ دوسری جانب نئی اے ٹی پی رینکنگ میں سوئس ماسٹرز راجر فیڈرر نے ایک درجے ترقی کے بعد چھٹی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
جونیئر ہاکی ٹیم کی کوچنگ طاہر زمان کو ملنے کا امکان
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈکوچ و منیجر رانا مجاہد کے سیکرٹری پی ایچ ایف کا چارج سنبھالنے کے بعد جونیئر ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری طاہر زمان کو سونپے جانے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیاءاور سیکرٹری رانا مجاہد کے درمیان اس بات پر آج اہم ملاقات کا امکان ہے ۔تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ میں شامل ٹیکنوکریٹ اور سینئر ٹیم کے کوچ خواجہ جنید کا نام بھی اس سلسلہ میں زیرغور ہے۔
اے ٹی پی ٹینس رینکنگ‘ فلاویا پنیٹا کی 52 درجے ترقی
اے ٹی پی ٹینس رینکنگ‘ فلاویا پنیٹا کی 52 درجے ترقی
Sep 12, 2013