لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمود حسین کمبوہ نے کہا ہے کہ جہاں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں عمران خان اور طاہر القادری کو بھی چاہیے کہ دھرنا ختم کرکے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے نکلیں۔ اس وقت پوری قوم کو ایک ہو کر ملک کو بچانا ہے۔