لاہور(خصوصی نامہ نگار) اسلامی ادیبوں کی عالمگیر تنظیم عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد سعد صدیقی دیگر مرکزی عہدیداروں ڈاکٹر محمود الحسن عارف، مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، پروفیسر ڈاکٹر خالق داد ملک، ڈاکتر حافظ عبدالقدیر، ڈاکٹر سمیع اللہ فراز اور پروفیسر ڈاکٹر حافظ زاہد علی ملک نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وطن عزیز کی موجودہ صورت حال میں ہر محب وطن پریشان اور پوری قوم مضطرب ہے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔ا نہوں نے کہا ہے کہ ان حالات میں شاعر وادیب، دانشور اور علم و قلم آگے بڑہ کر اپنا کردار ادا کریں۔ ملک دھرنوں، اجتماعی سیاست اور مارچوں کا متحمل نہیں ہے ۔