ملکی معاشی ترقی اور اقتصادی ڈپلومیسی کو دھرنوں کی بھینٹ نہیں چڑھنے دینگے: خرم دستگیر

Sep 12, 2014

 اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی اواقتصادی ڈپلومیسی کو دھرنوں کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا جائے گا،بھارت کے ساتھ بلاتفریق مارکیٹ تک رسائی(این ڈی ایم اے) کا معاملہ ختم نہیں ہوا البتہ تاخیر کا شکار ہے اور اس بارے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، 4 روزہ ’عالیشان پاکستان‘ لائف سٹائل ایگزیبیشن جمعرات سے نئی دہلی میں شروع ہوگی۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیراہتمام بھارت میں ہونے والی اس نمائش کے بارے میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت کرنا چاہتا ہے، بھارت کی تجارتی منڈیوں تک کامیاب رسائی کے ذریعے پاکستان میں ملازمتوں کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ دھرنوں سے ملک میں پیدا ہونے والے سیاسی عدم استحکام سے صنعتی نمائش کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہونا شروع ہوگئے تھے مگر وزارت بند ہونے کے باوجود ہم نے نمائش کے انتظامات مکمل کیے۔انھوں نے بتایا کہ وزارت تجارت سمیت اس کے ذیلی اداروں کی ری اسٹرکچرنگ کرنا ہے مگر سیاسی عدم استحکام سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے اور حکومت کے اہم اصلاحی ایجنڈے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
خرم دستگیر

مزیدخبریں