بجوات اور چپراڑ کا سیالکوٹ سے رابطہ بحال، چونڈہ میں پل ٹوٹنے سے لوگوں کو مشکلات

سیالکوٹ (نامہ نگار) انتظامیہ نے بجوات اور چپراڑ کے علاقہ کا سیالکوٹ سے زمینی راستہ بحال کر دیا۔ سیلاب سے سیدپور سے چپراڑ اور بجوات رابطہ پل بہہ گیا تھا انتظامیہ نے پاک فوج کی مدد سے پتھر اور مٹی ڈال کر رابطہ بحال کر دیا۔ جس کے نتیجہ میں امدادی ٹیمیں علاقہ میں پہنچ جانے سے امدادی کام شروع کر دیا گیا۔ واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیمیں بھی علاقہ میں پہنچ گئی ہیں اور گرے ہوئے  پولوں کو درست کرکے بجلی کی بحالی کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء برساتی نالہ ڈیک کے سیلابی پانی سے چونڈہ کے نواحی گائوں کمال پور باجوہ سمیت 28دیہات کو ملانے والا واحد پل ٹوٹ جانے سے چونڈہ سے رابطہ منقطع ہونے سے گائوں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سرحدی قصبہ چونڈہ کے قریبی گائوں کمال پور باجوہ، کپور پور،سکندر پور اور دیگر 28دیہات کو ملانے والا پل سیلابی پانی کی وجہ سے ٹوٹ جانے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بچوں کو سکول اور کالج جانے کیلئے اور گائوں کے مکینوں کو شہر سے روزمرہ کی اشیاء ضروریہ کے حصول میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ لوگوں نے موجودہ صورتحال پر شدید احتجاج کیا ہے۔
رابطہ بحال

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...