ملتان (سپیشل رپورٹر) صدر تحریک انصاف مخدوم محمد جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تیسری قوت کا راستہ روکنے کے لئے عوامی قوت اور اللہ کی مدد سے میں نے اپنا کردار ادا کر دیا آج ایک بار پھر اسمبلی چھوڑ کر عوام کے پاس مشاورت کے لئے موجود ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ’’ف‘‘ کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری الحاج محمد اشرف قریشی اور ’’ن‘‘ لیگ یوتھ ونگ پنجاب کے نائب صدر ملک فاروق شریف کرنالوی سے اپنی رہائشگاہ میں خصوصی ملاقات کے موقع پرکیا اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت قوم سیلاب سے متاثر ہے قوم کے نقصان پر دل بے حد رنجیدہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ اب تک تمام سیاسی جماعتوں ‘ پارلیمانی جماعتوں سمیت الطاف حسین نے بھی اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے خصوصاً حلقہ کی عوام نے بھی بے حد محبت کا ثبوت دیا ہے جو میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے انہوں نے مزید کہا کہ میری چین جانے کی تیاری مکمل ہے لیکن ملک و قوم کے لئے ابھی چین نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ جو لوگ تیسری قوت کی طرف دیکھ رہے تھے وہ اب مایوس ہو چکے ہیں مجھے اپنے عوام پر پورا بھروسہ تھا اس لئے میں نے خوشی خوشی استعفیٰ دیا اب وہی عوام فیصلہ کریں گے اب کوئی اور استعفے نہیں دے گا۔
جاوید ہاشمی
تیسری قوت کی طرف دیکھنے والے اب مایوس ہو چکے ہیں: جاوید ہاشمی
Sep 12, 2014