سعودی عرب پہنچنے والے 4 پاکستانی عازمین حج چل بسے

اسلام آباد (آن لائن) سعودی عرب پہنچنے والے 4 پاکستانی عازمین حج وفات پا گئے۔وزارت  مذہبی امورکے جوائنٹ سیکرٹری شہزاد احمد نے  ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ وزارت مذہبی امورکی بروقت کوششوں کے باعث اب تک55ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج کے ویزوں کاعمل مکمل کرلیاگیا ہے جب کہ اب تک  سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج کوان کے مقررہ کردہ  فلائٹ شیڈول کے مطابق سعودی عرب پہنچا دیا گیا، انھوں نے بتایا کہ اسلام آباد سے آخری حج پروازرواں ماہ کی27 تاریخ کوحجاج مقدس جائے گی۔ حج آپریشن نومبر کے وسط تک مکمل کرلیا جائے گا۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ اب تک 4 پاکستانی سعودی عرب میں وفات پاچکے ہیں جن کی وفات کے بارے میں ان کے لواحقین کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
پاکستانی عازمین / جاں بحق

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...