لاہور/ گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2014ء کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا ہے جبکہ نتائج کا اعلان آج بروز جمعہ کو صبح 10 بجے کیا جائے گا۔ لاہور سے سٹاف رپورٹر کے مطابق لاہور بورڈ میں مجموعی طور پر لڑکے پہلی پوزیشنیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ پری میڈیکل اور سائنس گروپ میں لڑکے، پری انجینئرنگ میں لڑکیوں نے پوزیشنیں حاصل کی ہیں۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے احمد رحمان نے 1043نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے محمد سبحان سعید نے 1037نمبر اور پنجاب کالج فار ویمن کی طالبہ افراح صدیقی نے 1037نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پنجاب کالج فار ویمن کی صائفہ خالد نے1036 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ لڑکوں کے پری میڈیکل میں سائنس گروپ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے احمد رحمان نے 1043 نمبر لیکر پہلی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے محمد سبحان سعید نے 1037نمبر دوسری اور محمد اویس نے 1032نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لڑکیوں کے پری میڈیکل گروپ میں امبر اکرم نے 1027نمبر لیکر پہلی، ثناء شاہد نے 1025نمبر لیکر دوسری جبکہ نورالعین نے 1024نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لڑکوں کے پری انجینئر نگ گروپ میںارسلان طارق اور سویل احمد نے 1033نمبر لیکر پہلی پوزیشن، محمد جواد حیدر نے 1029نمبر لیکر دوسری جبکہ طاہر محمود نے 1026نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ لڑکیوں کے پری انجینئر نگ گروپ میں افراح صدیقی نے 1037نمبر لیکر پہلی پوزیشن، صفیہ خالد نے 1036نمبر لیکر دوسری جبکہ ثناء یونس نے 1035نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل سائنس لڑکوں کے گروپ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شمصیل رمضان نے 973نمبر لیکر پہلی، حمزہ مظہر نے 972نمبر لیکر دوسری پوزیشن جبکہ محمد سعادت عطاء نے 956نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لڑکیوں کے جنرل سائنس گروپ میں کائنات سعید نے 972 نمبر لیکر پہلی پوزیشن، مہک سعادت نے 965 نمبر لیکر دوسری، اقراء نسیم نے 958 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لڑکوں کے کامرس گروپ زعیم الرحمان نے 1008 نمبر لیکر پہلی پوزیشن، محمد توصیف مومن نے 969 نمبر لیکر دوسری جبکہ حامد شفیق نے 968 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لڑکیوں کے کامرس گروپ میں اقصاء اسرار نے 1008 نمبر لیکر پہلی، رمشاء وسیم نے 987 نمبر لیکر دوسری جبکہ طیبہ نور نے 984 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس گروپ بوائز میں اللہ وسایا نے 954 نمبر لیکر پہلی، سعید احمد نے 934 نمبر لیکر دوسری جبکہ محمد علی ظفر نے 929 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس گروپ گرلز میں طیبہ نقیب نے 994 نمبر لیکر پہلی، آمنہ امیر نے 978 نمبر لیکر دوسری جبکہ مومنہ انور نے 964 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ نے پہلی تین میں سے دو پوزیشنیں حاصل کرکے لڑکوں نے لڑکیوں کو مات دے دی جبکہ پہلی تینوں پوزیشنیں پری میڈیکل کے طلبہ کے حصہ میں آئیں۔ نتائج کے مطابق کپس کالج گوجرانوالہ کے ولید اعظم نے1039 نمبر لے کر بورڈ ٹاپ کیا جبکہ قائداعظم ڈویژنل کالج گوجرانوالہ کی تحریم رضا نے 1034 نمبر لے کر دوسری اورگورنمنٹ زمیندارہ کالج گجرات کے حمزہ طارق نے 1031 نمبر لے کر مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری میڈیکل بوائز میں ولید اعظم نے پہلی‘ حمزہ طارق نے دوسری اور گورنمنٹ زمیندارہ کالج گجرات کے سید فہیم بخاری نے 1020 نمبر لے کرتیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری میڈیکل طالبات میں قائد اعظم ڈویژنل کالج گوجرانوالہ کی تحریم رضا نے پہلی‘ پنجاب کالج گوجرانوالہ کی فاطمہ نے 1024 نمبر لے کر دوسری اور قائد اعظم ڈویژنل کالج گوجرانوالہ کی ماہ رخ 1023 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری انجینئرنگ بوائز میں پنجاب کالج کے سید محمد دائود نے 1022 نمبر لے کر پہلی‘ اسی کالج کے محمد معیز ملک نے 1016 نمبر لے کر دوسری اور پنجاب کالج گجرات کے محمد عاقب نے 1007 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری انجینئرنگ طالبات میں پنجاب کالج گوجرانوالہ کی اریبہ طاہر 1020 نمبر کے ساتھ اول‘ پنجاب کالج کی رملہ 1003 نمبروں کے ساتھ دوئم اور عروسہ طاہر اور عاتقہ دائود نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس گروپ بوائز میں کازوے کالج حافظ آباد کے حماد علی نے920 نمبر لے کر پہلی‘ غزالی کالج منڈی بہائوالدین کے عبدالحمود ملک نے 912 نمبر لے کر دوسری اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گکھڑ کے علی حسن نے 895 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس گروپ گرلز میں عائزہ نے اول‘ ام ایمن نے دوسری اور آمنہ ظہیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامرس گروپ بوائز میں علی حسن نے پہلی‘ دانش احمد نے دوسری اور عبدالاحد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامرس گرلز گروپ میں اریبہ مختار نے پہلی‘ حافظہ تبسم نے دوسری اور زینب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل سائنس گروپ بوائز میں محمد اسد نے پہلی ‘ علی احمد نے دوسری اور حسنین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل سائنس گرلز میں نمرہ جہانگیر نے 1000 نمبر لے کر اول‘ سعدیہ اعجاز995 نمبر کے ساتھ دوم اور نگہت رشید994 نمبر لے کر تیسری پوزیشن کی حقدار ٹھہریں۔ گوجرانوالہ ایجوکیشن بورڈ کے تحت انٹر امتحانات میں پوزیشنز ہولڈرز کے اعزاز میں آج کی تقریب کے مہمان خصوصی رانا مشہود احمد شرکت نہ کر سکیں گے‘ بتایا گیا ہے سیلاب متاثرین کی دیکھ بھال کے سلسلہ میں وہ تقریب میں مصروف ہیں۔ ان کی جگہ ایم پی اے عبدالرئوف مغل مہمان خصوصی ہونگے۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر طالبات بازی لے گئیں۔ سیماب امتیاز گل 1024نمبر کے ساتھ پہلے نمبر پر، زینب آصف 1023نمبر لیکر دوسرے جبکہ بشریٰ مرتضیٰ 1020 نمبر لے کر تیسرے نمبر پر رہی۔ برتری حاصل کرنے والی تینوں طالبات کا تعلق ایک ہی کالج سے ہے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد میں پری میڈیکل گروپ کی طالبات نے پہلی تین پوزیشنیں حاصل کی ہیں۔ اول پوزیشن سیماب امتیاز گل نے حاصل کی جنہوں نے 1024نمبر حاصل کئے۔ دوسری پوزیشن زینب آصف نے حاصل کی جنہوں نے 1023نمبر حاصل کئے۔ پری میڈیکل گروپ طلباء میں طیب حسین نے 1012، محمد زین آفتاب، محمد حبیب ارشد اور محمد لبیق نے 1006نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سید سلمان حسین زیدی 1003نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن پر رہے۔ پری انجینئرنگ طلباء میں محمد کاشان نے 1019، دوسرے نمبر پر آنے والے محمد عمر فاروق اور محمد عامر نے 1014 نمبر حاصل کئے۔ تیسری پوزیشن محمد حنیفاں طارق نے حاصل کی ہے انہوں نے 1011نمبر حاصل کئے۔ طالبات میں حرا محمود نے 1019، شانزہ ناصر نے 1014 اور ردا یونس نے 991نمبر حاصل کئے۔ جنرل سائنس گروپ طلباء میں احسن علی نے 962، عمران اجمل نے 956 جبکہ بلال منیر تیسرے نمبر پر رہے۔ طالبات میں سحر فاطمہ نے 990، کنول خالد نے 981 جبکہ تحریم صادق نے 965 نمبر حاصل کئے۔ آرٹس گروپ طلباء میں محمد کاشف نے 929، سجیل احمد نے 925 جبکہ حمزہ ادریس نے 921 نمبر حاصل کئے۔ طالبات میں کرن نے 962، اقراء نے 951 جبکہ سعدیہ اکبر تیسرے نمبر پر رہیں۔ کامرس گروپ طلباء میں سے محمد انیس نے 945، محمد اسامہ خالد نے 935 جبکہ محمد وسیم نے 924 نمبر حاصل کئے۔ طالبات میں سے فاطمہ نے 983، زینب نے 976 اور مہک نے 970 نمبر حاصل کئے ہیں۔ ساہیوال سے نامہ نگار کے مطابق بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کے چیئرمین ڈاکٹر انوار احمد نے انٹرمیڈیٹ کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا جس کے مطابق محمد نعمان اسلم ولد محمد اسلم ڈسٹرکٹ پبلک ہائر سیکنڈری سکول فار بوائز اوکاڑہ کے طالب علم نے 1032 نمبر لے کر بورڈ بھر میں اول پوزیشن حاصل کی۔ ڈسٹرکٹ پبلک ہائر سیکنڈری سکول فار گرلز ڈسٹرکٹ کمپلیکس اوکاڑہ کی طالبہ نرمل سلطان دُختر سلطان محمود نے 1031نمبر لے کر بورڈ بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ ڈسٹرکٹ پبلک ہائر سیکنڈری سکول فار گرلز ڈسٹرکٹ کمپلیکس اوکاڑہ کی طالبہ زارا شوکت دُختر شوکت علی نے 1020اور صفاء ایجوکیشنل کمپلیکس کالج فار گرلز ساہیوال کی طالبہ مناہل دُختر حبیب الرحمان نے 1020نمبر حاصل کر کے بورڈ بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ ڈاکٹر انوار نے صحافیوںکو بتایا ساہیوال بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں 32022 اُمیدواروں نے حصہ لیا اور 16749 اُمیدوار کامیاب ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 52.30 فیصد رہا۔ سرگودھا سے نامہ نگار کے مطابق سرگودھا بورڈ میں مجموعی طور پر اول پوزیشن پر تین طلباء آئے رائو محمد طلحہ راحت‘ لائبہ جاوید‘ معطر قلب نے 1015 نمبر حاصل کر کے اول پوزیشن حاصل کر لی جبکہ مریم کائنات نے 1014 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن اور رانا محمد شاہزیب نے 1013 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح پری میڈیکل گروپ کے طلباء میں مستفیض الرحمان نے 1008 نمبر حاصل کر کے اول پوزیشن، اسد نوید نے 1002 نمبر لے کر دوم پوزیشن اور محمد سفیاں رانا 1001 نمبر لے کر سوم رہے۔ پری میڈیکل گروپ طالبات میں لائبہ جاوید اور معطر قلب نے 1015 نمبر لے کر اول پوزیشں حاصل کی اور مریم کائنات نے 1014 نمبر لے کر دوم، ثمرین فاطمہ اور ثنا علی نے 1009 نمبر لے کر سوم رہیں۔ پری انجیئرنگ گروپ طلباء میں رائو محمد طلحہ راحت نے 1015 نمبر لے کر اول پوزیشن حاصل کر لی اور رانا محمد شہازیب نے 1013 نمبر لے کر دوم پوزیشن اور محمد ذیشان اشرف نے 993 نمبر لے کر سوم پوزیشن حاصل کی۔ پری انجینئرنگ گروپ کی طالبات میں تسکین گل 1011 نمبر لے کر اول رہیں ایمن ایوب 1001 نمبر لے کر دوم اور عریشہ مجید 999 نمبر لے کر سوم رہیں۔ جنرل سائنس گروپ طلباء میں سے انیس اختر نے 974 نمبر حاصل کر کے اول پوزیشن اور محمد اسامہ غفار نے 972 نمبر حاصل کر کے دوم پوزیشن اور شازیب اختر نے 966 نمبر حاصل کر کے سوم پوزیشن حاصل کی۔ جنرل سائنس گروپ طالبات میں اقصیٰ مصطفیٰ نے 969 نمبر حاصل کر کے اول پوزیشن، حافظہ عائمہ زینب طارق نے 968 نمبر حاصل کر کے دوم پوزیشن اور عمارہ عابد نے 962 نمبر لے کر سوم پوزیشن حاصل کی۔ علم و ادب گروپ طلباء میں اخیار احمد نے 927 نمبر لے کر اول پوزیشن، خوشحال خان نے 918 نمبر لے کر دوم پوزیشن اور شاہ زور عباس نے 913 نمبر لے کر سوم پوزیشن حاصل کی علم و ادب گروپ طالبات میں مومنہ گل نے 936 نمبر حاصل کر کے اول پوزیشن، حافظہ پاکیزہ رانی 932 نمبر لے کر دوم رہیں‘ مہوش یوسف اور غلام ماریہ نے 922 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ کامرس گروپ طلباء میں شعیب اقبال نے 976 نمبر لے کر اول خالد محمود نے 959 نمبر حاصل کر کے دوم اور محمد ابو بکر بیگ نے 954 نمبر لے کر سوم پوزیشن حاصل کر لی اسی طرح کامرس گروپ طالبات میں ماہ نور نے 953 نمبر لے کر اول حافظہ جویریہ برکت نے 952 نمبر لے کر دوم اور ام ایمن نے 951 نمبر لے کر سوم پوزیشن حاصل کر لی۔ بہاولپور سے نامہ نگار کے مطابق انٹر امتحان میں مجموعی طور پر 38014 اُمیدواروں نے شرکت کی جبکہ 21300 اُمیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 56.03% رہا۔ اس امتحان میں مجموعی طور پر امپیریل بوائز ہائی سیکنڈری سکول لیاقت پور کے طالب علم محمد ولید طاہر نے 1020 نمبر لیکر بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کی جبکہ چشتیاں سائنس کالج فار گرلز کی طالبہ ملیکہ اسماعیل نے 1019 نمبر لیکر دوسری اور الپائن کالج آف سائنس فار بوائز خانپور کے طالب علم محمد احمد لطیف نے 1018 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ راولپنڈی بورڈ میں محمد ناشط خورشید نے 1024 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ طلحہ شکیل نے1014 نمبر لے کر دوسری پوزیشن، چکوال کی ردا نواز نے 1010 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تعلیمی بورڈ ملتان میں مہران ستار نے 1031 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اقراء خالد نے 1029 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔