بانی پاکستان قائد اعظمؒ کا یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا گیا

لاہور (خصوصی رپورٹر)  بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناحؒ  کا 66 واں  یوم وفات  گزشتہ روز  لاہور سمیت ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا۔  اس موقع پر قائداعظم  کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی  کی  محافل ہوئیں۔ سیمینارز اور کانفرنسیں  منعقد کی گئیں جن میں قائداعظم کو شاندار الفاظ میں خراج  عقیدت پیش کیا گیا۔ دن کا آغاز مزار قائد  پر قرآن خوانی سے ہوا۔ مزار قائد پر گارڈز  کی تبدیلی کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ لاہور میں مسلم لیگ ن  کے زیر اہتمام پارٹی کے صوبائی  دفتر مسلم ٹائون  میں قائداعظم  کے ایصال ثواب کے لئے  قرآن خوانی  ہوئی جس  میں صوبائی وزیر و جنرل سیکرٹری  مسلم لیگ (ن)  پنجاب راجہ اشفاق  سرور، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن و ایم ایس ایف  کے مرکزی صدر  رانا محمد ارشد سمیت کارکنوں کی  کثیر تعداد  نے  شرکت کی۔ اس موقع پر  قومی سلامتی،  ملکی استحکام کے لئے دعا کی گئی۔ آن لائن کے مطابق گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ سندھ کابینہ کے ارکان، سیاسی اور سماجی تنظیموں کے رہنما، قائداعظم ؒکے اہل خانہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...