اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں بھارت کے ہائی کمشنر ٹی سی اے رگھوان نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات کی۔ بھارتی ہائی کمشنر نے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ رحمان ملک نے مقبوضہ کشمیر میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ کا اظہار کیا۔ رحمان ملک نے بھارتی ہائی کمشنر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ ہمسایہ ملکوں خاص طور پر بھارت سے اچھے مراسم قائم کرنے پر زور دیا۔
بھارتی ہائی کمشنر
رحمان ملک سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار
Sep 12, 2014