ننکانہ کے وارڈ نمبر 9 میں بشیر گجر بلامقابلہ جنرل کونسلر منتخب

Sep 12, 2015

ننکانہ صاحب (نامہ نگار)میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کی وارڈ نمبر 9 میں سے بشیر احمدگجر بلامقابلہ جنرل کونسلر منتخب ہوگئے۔ اس حلقہ سے انکے مدمقابل کسی بھی امیدوار نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔ ریٹرننگ افسر امجد حسین ڈھلوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ننکانہ صاحب کی 30 وارڈز میں سے وارڈ نمبر 9 واحد وارڈ ہے جہاں صرف ایک امیدوار نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ اسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن کاغذات کی جانچ پڑتال اور دیگر مراحل کے بعد جاری کیا جائیگا۔

مزیدخبریں