ججز نظر بندی کیس : مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ‘ یکم اکتوبر کو گرفتار کر کے پیش کرنیکا حکم

اسلام آباد( نامہ نگار +نوائے وقت نیوز )اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ پرویز مشرف کو گرفتار کر کے یکم اکتوبر کو عدالت پیش کیا جائے۔ججز نظربندی کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے سابق صدر پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ، سابق صدر نے علالت کے باعث درخواست دائر کر رکھی تھی جس کی پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے مخالفت کی۔ عدالت نے پرویز مشرف کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ سابق صدر کو گرفتار کر کے یکم اکتوبر کو عدالت پیش کیا جائے۔عدالت کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی استثنٰی کی درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ نہیں ہے۔ عدالت نے بیانات ریکارڈ کرانے کے لئے گواہوں کو طلب کررکھا تھا۔ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ایک گواہ انسپکٹر غلام مصطفٰی کیانی چھٹی پر ہیں جبکہ دوسرے گواہ قیصر نیاز حج کی ادائیگی کے سلسلے میں ملک سے باہر ہیں۔
ججز نظر بندی کیس

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...