لاہور (نمائندہ سپورٹس) بنکاک میں جاری سکس ریڈ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شامل پاکستان کے تینوں کیوئسٹ محمد سجاد، اسجد اقبال اور محمد آصف کا سفر ناک آوٹ مرحلے میں اختتام پزیر ہو گیا۔اسجد اقبال کو رائن ڈے نے چھ تین ،محمد سجاد کو مارک سیلبی نے چھ دو اور محمد آصف کو مارکو فو نے چار دو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ایونٹ کی گروپ اسٹیج میں گرین ٹیم کے پلیئرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے اپنے گروپس میں تیسری پوزیشن حاصل کی لیکن ناک آؤٹ مرحلے میں عمدہ کھیل پیش نہ کر سکے اور ایونٹ سے باہر ہو گئے۔