لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی میں کوئی دبائو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ٹیکس گزاروں کو مزید سہولیات دیں گے اور ان میں یہ اعتماد پیدا کیا جائے گا کہ ان کا دیا گیا ٹیکس عوامی مفاد کے منصوبوں میں استعمال کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز پنجاب ریونیو اتھارٹی میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں چیئرمین پی آر اے راحیل احمد صدیقی،سیکرٹری خزانہ یوسف خان،ممبر ایس ایس محی الدین وانی اور دیگر افسران شرکت کی۔ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے پی آر اے کے افسران بالخصوص خواتین افسران کی کارکردگی کو سراہا۔