فیروزوالا: دو بچوں کے باپ نےانجکشن لگا کر زندگی ختم کر لی

Sep 12, 2015

فیروزوالا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹا¶ن میں نوجوان نے ٹیکہ لگا کر خودکشی کر لی۔ 26 سالہ علی رضا اپنے سسرال میں گیا تھا۔گذشتہ روز اس نے کسی وجہ سے ٹیکہ لگایا جس کی وجہ سے اس کی حالت غیر ہونے پر اسے ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا۔ متوفی دو بچوں کا باپ تھا۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔

مزیدخبریں