گوجرانوالہ: ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایک ہی آپریشن تھیٹر، 10ہزار مریض علاج کے منتظر

گوجرانوالہ (نوائے وقت رپورٹ) ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ میں 10ہزار مریض آپریشن کے منتظر ہیں۔ 45لاکھ آبادی والے ضلع کے سرکاری ہسپتال میں ایک ہی آپریشن تھیٹر ہے۔ ہسپتال ریکارڈ کے مطابق جنرل سرجری میں 4ہزار آپریشن زیرالتواءہیں۔ ناک، کان، گلے کے ڈھائی ہزار مریض باری کا انتظار کر رہے ہیں۔ نئے مریضوں کو جنوری 2017ءمیں آپریشن کی تاریخ دی جا رہی ہے۔
گوجرانوالہ/ مریض

ای پیپر دی نیشن