کرسپی کلیجی

اجزائ: کلیجی 250گرام۔ نمک حسب ذائقہ ۔ لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچہ ۔ گرم مصالحہ پاو¿ڈر ایک چائے کا چمچہ ۔ میدہ ایک کپ ۔ سویا سوس چار چائے کے چمچے ۔ چلی سوس دو چائے کے چمچے ۔ انڈا ایک عدد ۔ تیل حسب ضرورت ۔ بریڈکرمبز ایک کپ ۔ترکیب:کلیجی کو اچھی طرح دھو کر چھلنی میں رکھ دیں۔ سویا سوس، چلی سوس، گرم مصالحہ پاو¿ڈر، لہسن پیسٹ اور نمک آپس میں اچھی طرح مکس کر لیں اور کلیجی کو اس میں ڈال کر 2-3گھنٹے تک میرینیٹ کر یں۔ انڈا پھینٹ لیں، میدے کو ٹھنڈے پانی میں گھول کر پیسٹ سا بنا کراس میں انڈا ملا دیں۔ کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کر یں، کلیجی کو پہلے میدے اور انڈے کے مکسچر میں ڈپ کر یں اس کے بعد بریڈکربز لگاکرفرائی کر یں گولڈن کرپسی ہونے پر نکال لیں۔ مزیدار اور منفرد کرپسی کلیجی تیار ہے۔
۔۔۔
فرائیڈ کلیجی شاشلک
اجزائ: کلیجی کلو(دھو کر کیوب کاٹ لیں)۔ پپیتا پیسٹ دو کھانے کے چمچے۔ سفید سرکہ ایک کھانے کا چمچہ ۔ لیموں کا رس دو کھانے کے چمچے ۔ سرخ مرچ(ک±ٹی ہوئی) دو کھانے کے چمچے ۔ گرم مصالحہ پاو¿ڈر ایک چائے کا چمچہ ۔ دہی دو کھانے کے چمچے ۔ نمک حسب ذائقہ ۔ سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچہ(بھنا اور پسا ہوا)۔ سیاہ مرچ پاو¿ڈر ایک چائے کا چمچہ ۔ لہسن کے جوے چار عدد(باریک چوپ کر لیں) ۔بیسن دو کھانے کے چمچے ۔ کارن فلور دو کھانے کے چمچے ۔ چائنیز نمک ایک چائے کا چمچہ ۔ انڈے دو عدد ۔ تیل ڈیپ فرائنگ کے لئے۔ترکیب:سب سے پہلے انڈوں کو پھینٹ کر اس میں بیسن، کارن فلور، چائنیز نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ ایک پیالے میں کلیجی کے کیوب ڈالیں اور اس میں پپیتا پیسٹ، سفید سرکہ، لیموں کا رس، سرخ مرچ ، گرم مصالحہ پاو¿ڈر، دہی، سیاہ مرچ پاو¿ڈر، لہسن کے جوے، نمک، سفید زیرہ بھنا اور پسا ہوا ڈال کر میرینیٹ کر کے 15منٹ چھوڑ دیں۔ اس کے بعد پتیلی میں ڈال کر بھون لیں۔ جب کلیجی کا پانی اور تمام مصالحہ خشک ہو جائے تو اتار کر لکڑی کی سیخوں میں پرودیں اور انڈے والے آمیزے میں ڈبو کر گرم تیل میں ڈیپ فرائی کر کے نکال لیں۔ سلاد کے ساتھ پیش کر یں۔
۔۔۔۔۔۔
کلیجی سموسے۔
کلیجی کی بوٹیاں 1کلو ۔ بانس کی کتری 250گرام ۔ ہوئی کونپلیں ۔ پیاز 2عدد ۔ چینی 125گرام ۔ کارن فلور آدھ کلو۔ آئل آدھ کلو ۔ سویاس دوچمچ ۔ نمک حسب ذائقہ۔ترکیب:کڑاہی میں آدھا تیل کرم کر کے کلیجی کی بوٹیوں کو تھوڑا سا بھو نیں۔پھر اس میں پیاز ، کارن فلور ، نمک،چینی اور سویا ساس ڈال دیں پھر بانس کی کونپلیں ملادیں ،تین چار منٹ بعد دو چمچے پانی ملا کر چولہے سے اتار لیں۔آٹے کو تھوڑے پانی کے ساتھ گوندھیں پھر بیلنے سے بیل کر باریک سموسے کی شکل میں پکی ہوئی کلیجی پھر دیں۔کڑاہی میں بقایا تیل ڈال کر کلیجی بھرے سموسے فرائی کریں۔بادامی ہونے پر پلیٹ میں رکھ کر مہمانوں کر پیش کریں۔
۔۔۔۔۔۔
کلیجی کے تکے
اجزائ:کلیجی کے تکے ایک کلو۔نمک ،مرچ حسب پسند۔دہی سو گرام ۔گھی ایک کپ۔ترکیب:تھوڑے سے گھی کو گرم کرکے پسی ہوئی پیاز خوب بھون کر نمک مرچ،دہی شامل کر دیں ۔خوب بھون لیں ،خوشبو آنے لگے تو کلیجی ڈال کر دم دیں ۔پانی بقدر ضرورت ڈالیں گلنے پر بالکل خشک ہوجائے ،سیخوں پر چڑھا کر کوئلوں پر رکھیں ،ہلکا ہلکا گھی اوپر ٹپکا دیں ،سرخ ہونے پر اتار لیں سلاد اور چٹنی کے ساتھ کھائیں۔
۔۔۔۔
لکھنﺅ کے کباب
اجزائ: اشیاء۔ گائے کا باریک قیمہ ایک کلو ۔ کچا پپیتہ کھانے کے تین چمچے ۔ پیاز (باریک کاٹ لیں) دو عدد ۔ گرم مسالہ پاوڈر کھانے کا ایک چمچہ ۔ ادرک چاے کا ایک چمچہ ۔ لہسن پیسٹ چاے کے دو چمچے ۔بادام 14 عدد ۔ لال مرچ پاوڈر چاے کے دو چمچے ۔ تیل کھانے کے دو چمچے ۔ نمک حسب زائقہ ۔ دہی آدھی پیالی ۔ترکیب۔سب سے پہلے قیمے میں پپیتا اور نمک ملا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں-اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور اس میں باریک کٹی ھویی پیاز ڈال کر سنہری مایل کر لیں -- اسکے بعد نکال کر ہاتھ سے مسل کر چورا کر لیں پھر قیمہ میں دہی ،لال مرچ،پیاز، ادرک اور چھلے ھوے بادام پیس کر ملا دیں ساتھ ہی گرم مصالحہ ،کھانے کے دو چمچے تیل اور لہسن بھی ملا دیں-ایک بیکنگ ٹرے لیںاور قیمے کے گول کباب بنا کر ٹرے میں رکھیں اور اوون میں بیک کریں،براون ہونے پراوون سے نکال لیں۔پیاز ،ٹماٹر اور لیموں کے ساتھ سرو کریں۔مزے دار لکھنو کے کباب تیار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہاری کباب
اجزائ: گوشت انڈر کٹ کا پسندوں کی ۔طرح کٹا ہواآدھا کلو ۔ دہی ایک کپ ۔ نمک حسبِ ذائقہ ۔ پسی ہوئی خشخش 2 چمچ۔ لال مرچ 2 چمچ ۔ دھنیا کوٹا ہوا 2 چمچ ۔ گرم مصالحہ 2چمچ۔ پپیتا 2 چمچ ۔ ادرک لہسن کا پیسٹ ۔ زیرہ ۔ سرسوں کا تیل 2 چمچ ۔ترکیب:دہی میں سارے مصالحے ڈال کر مکس کر لیں۔ پھر گوشت پر لگا کر 4 سے 5 گھنٹے رکھ لیں۔ پھر سیخوں پر بنا لیں۔۔ یا اوَّن میں 350 ڈگری پر آدھا گھنٹہ کے لئے۔ یا پھر 2 چمچ تیل میں فرآئی پین پر بنا لیں۔
چٹنی
چٹنی کے لئے 6 سے 8 بڑی لال مرچ سرکہ میں بھگو کر رکھ لیں۔ ایک کپ املی کا رس، 2 چمچ گڑ، نمک، بھنا زیرہ ایک چمچ، ثابت دھنیا 1 چمچ، لہسن کے جوئے 6 سے 8 عدد اور بڑی لال مرچ گرائنٹ کرلیں۔
۔۔۔۔۔۔
اطالوی کباب
اجزائ: قیمہ ایک پاو¿۔ انڈے تین عدد ۔ ڈیل روٹی ایک پاو¿ ۔ پنیر کا بورا چار ٹیبل اسپون ۔ نمک حسب پسند ۔ سیاہ مرچ حسب پسند۔ ہرا دھنیا حسب پسند۔ترکیب:ترکیب:ڈبل روٹی سوکھی ہو تو پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں۔ قیمہ میں انڈے، ڈبل روٹی، نمک، مرچ، ہرا دھنیا اور پنیر ملا کر یک جان کر لیں۔ اب گول کباب بنا کر کارن فلور میں سرخ سرخ تل لیں۔ نہایت لذیذ اور عمدہ اطالوی کباب تیار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مٹن مصالحہ دار بریانی
اجزائ: بکرے کا گوشت کلو ۔ چاول کلو ۔ تیل کپ ۔ لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ ۔ ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ۔ دھنیا پاو¿ڈر دو کھانے کا چمچہ۔ نمک حسب ذائقہ ۔ پیاز دو عدد(سلائس کاٹ لیں)۔ دہی ایک کپ ۔ گرم مصالحہ پاو¿ڈر ایک چائے کا چمچہ ۔ لال مرچ پاو¿ڈر دو چائے کے چمچے ۔ دار چینی تین ٹکڑے۔ لونگ چھ عدد ۔ ثابت سیاہ مرچیں 10عدد۔ بڑی الائچی دو عدد ۔ جائفل چھوٹا ٹکڑا ۔ جاوتری تین چھوٹے ٹکڑے۔ چھوٹی الائچی چار عدد ۔ ہری مرچیں چھ عدد ۔ ٹماٹر دو عدد(44ٹکڑے کر لیں)۔ زعفران چائے کا چمچہ ۔ گرم دودھ چھ کھانے کے چمچے ۔ آلو تین عدد ۔کیوڑا چند قطرے ۔ترکیب:ایک پتیلی میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر براو¿ن ہونے تک فرائی کر یں اس کے بعد نکال کر الگ رکھ لیں۔ اب اسی تیل میں 2عدددار چینی کے ٹکڑے ، دو عدد چھوٹی الائچی، 3عدد لونگ، 5عدد ثابت سیاہ مرچیں‘1عدد بڑی الائچی، 1عدد جاوتری اور تھوڑا سا جائفل ڈال کر چمچہ چلائیں اس کے بعد اس میں بکرے کا گوشت، لہسن پیسٹ، ادرک پیسٹ، دھنیا پاو¿ڈر، لال مرچ پاو¿ڈر اور نمک ڈال کر گوشت کا پانی خشک ہونے تک بھونیں اس کے بعد اس میں دہی، آلو اور براو¿ن کی ہوئی پیاز کو چورا کر کے ڈالیں۔ گوشت گلنے کے بعد اس میں گرم مصالحہ پاو¿ڈر شامل کر یں اور 5منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ ایک دوسرے پتیلی میں چاول ڈال کر اس میں دار چینی، لونگ، ثابت سیاہ مرچیں، بڑی الائچی، جائفل، جاوتری، چھوٹی الائچی اور نمک شامل کر کے ایک کنی رہنے تک ابال لیں۔ اس کے بعد پانی نتھار کر چاولوں کو ایک طرف رکھ دیں۔ گرم دودھ میں زعفران بھگو کر ایک طرف رکھ دیں۔ ایک بڑے پتیلے میں پہلے ابلے ہوئے چاولوں کو تہہ لگائیں اس پر تیار کئے ہوئے گوشت کا آمیزہ ، ٹماٹر، ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر باقی چاول ڈال دیں اور آخر میں دودھ میں بھگو یا ہوا زعفران اور کیوڑا ڈال کر ڈھکن ڈھک کر دم پر لگا دیں۔ لذیذ مٹن مصالحے دار بریانی تیار ہے۔ سرونگ ڈش میں نکال کر رائتے کے ساتھ گرم گرم سرو کر یں۔
۔۔۔۔۔۔۔
مٹن فرائی
اجزائ۔بکرے کا گوشت آدھا کلو ۔ گھی تین بڑے چمچ ۔ سبز پیاز دو عدد ۔ سویا ساس دو بڑے چمچ ۔نمک حسب ضرورت۔ترکیب:ترکیب: گوشت کو سویا ساس٬ نمک٬ مرچ اور پیاز ملا دیں- تیل فرائی پین میں گرم کریں اور گوشت ڈال دیں- 25 منٹ فرائی کرنے کے بعد اتار لیں- اگر گوشت مزید کچا لگے تو مزید فرائی کرلیں- لذیذ مٹن فرائی بالکل تیار ہے۔
۔۔۔۔۔۔
مٹن زعفرانی کباب
اجزائ: بکرے کا گوشت1/2کلو۔ بکرے کے گردے کی چربی1/2پاﺅپیاز۔2عدد ہری مرچ۔3-4عدد تیل1 کپ ہرادھنیا ، پودینہ1/4 گٹھی زعفران1درمیانی ڈبیا ہلدی۔1چائے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ2کھانے کے چمچے فریش کریم۔2کھانے کے چمچے نمک حسب ذائقہ۔ترکیب:پہلے کڑاہی میں ایک کپ تیل گرم کرکے باریک کٹی ہوئی 2عدد پیاز گولڈن کریں اور ایک پلیت میں نکال کر خشک کرلیں۔ اب چوپر میں 1/2کلو قیمہ ، گردے کی 1/2پا? چربی ، 1/4گٹھی ہراد ھنیا اور پودینہ 3-4عدد ہر ی مرچ ، حسب ذائقہ نمک ، ہلد ی ، 1درمیانی ڈبیا زعفران اور 2 کھانے کے چمچے ادرک لہسن کاپیسٹ ڈال کر خوب اچھی طرح پیس لیں۔ ساتھ ہی 2کھانے کے چمچے فریش کریم بھی شامل کردیں۔ جب قیمہ اچھی طر ح پس جائے تو برا?ن کی ہوئی پیاز شامل کردیں۔ اب اس پسے ہوئے قیمے کو ایک پیالے میں نکال لیں۔ ایک الگ پیالے میں برف کا ٹھنڈا پانی رکھیں۔ ہاتھ کو پانی میں گیلاکرکے تھوڑاتھوڑا قیمہ سیخون پر کبابوں کی شکل میں چڑھاتے جائیں۔ جب تمام قیمہ سیخوں چڑھ جائے تو انگیٹھی کے کوئلوں کو پھیلا کر سیخوں کو رکھیں اور ہرآدھے آدھے منٹ بعد تبدیل کرتے جائیں۔ گولڈن کلر آنے پر نکال کرگرم گرم سرو کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اندرا مٹن کڑاہی
اجزائ: گوشت ایک کلو ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ تیل۔ ایک کپ پیاز 2عدد کڑی۔ پتے 4عدد زیرہ ایک چائے کا چمچہ ہلدی ایک چائے کا چمچہ سونف ایک چائے کا چمچہ تیز پتے 2عدد۔نمک۔2/1چائے کا چمچہ گول مرچ۔ 12عدد ٹماٹر 2/1کلو ہری مرچیں 12عددترکیب:گوشت میں ادرک لہسن کاپیسٹ اورحسبِ ذائقہ نمک لگا کر ہلکی آنچ پر دَم پر رکھ دیں۔ جب وہ گل جائے تو چولہا بند کردیں۔ اب کڑاہی میں ایک کپ تیل گرم کرکے اس میں دو عدد پیاز فرائی کریں۔ جب پیاز فرائی ہوجائے تو اس میں کڑی پتے، زیرہ، ہلدی ، سونف تیز پتے ، نمک گول مرچ شامل کرکے بھونیں۔ اس کے بعد گوشت ڈال کر 2/1 کلو ٹماٹر کے سلائس کرکے ڈال دیں۔ آخر میںہری مرچیں ڈال کر 10منٹ دم پر رکھ دیں اور سرو کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔
مٹن سالی بوٹی
اجزائ: مٹن ایک کلو ۔ ٹماٹر چھ عدد ۔ پیاز چار عدد ۔ ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ ۔ پسی لال مرچ ڈیڑھ کھانے کا چمچ۔ ہلدی دو چائے کے چمچ ۔ چینی ایک کھانے کا چمچ ۔ سرکہ چار کھانے کا چمچ ۔ کوکنگ آئل آدھا کپ ۔ ہرا دھنیا ایک گٹھی ۔ نمک حسب ذائقہ ۔ سلی ایک پیکٹ۔ترکیب:ترکیب:مٹن کو نمک اور ادرک لہسن کا پیسٹ لگا کر الگ رکھیں- ایک برتن میں تیل گرم کر کے پیاز براو¿ن کرلیں- جب پیاز براو¿ن ہوجائے تو مٹن شامل کر کے پکائیں- ب اس میں پسی لال مرچ اور ہلدی ڈال کر درمیانی آنچ پر 5 منٹ تک پکائیں- پھر اس میں ٹماٹر اور کٹا آدھا دھنیا شامل کر کے پکاتے رہیں٬ اتنا کہ تیل اوپر آجائے-
آخر میں دو کپ پانی ڈالیں اور پریشر ککر میں 10 منٹ تک پکائیں٬ تاکہ گوشت اچھی طرح گل جائے- سرونگ پلیٹ میں نکالیں- ہرا دھنیا سجائیں اور درمیان میں سلی ڈال کر گرم گرم پیش کریں-

ای پیپر دی نیشن