پنجاب ، بلوچستان بارڈر پر سکیورٹی فورسز کاآپریشن جاری، 4مزید دہشت گرد ہلاک

متعدد دہشت گردوں کی گرفتاری اور بھاری مقدار  میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہونے کی بھی اطلاعات
راجن پور( نامہ نگار) پنجاب اور بلوچستان کے بارڈر گیاندری کے مقام پر دوسرے روز سکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے نتیجہ میں مزید4دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد دہشت گردوں کے پکڑے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ وبارود بھی برآمد ہوا ہے دو روز کے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران اب تک آٹھ دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔
پنجاب بلوچستان آپریشن

ای پیپر دی نیشن