متعدد دہشت گردوں کی گرفتاری اور بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہونے کی بھی اطلاعات
راجن پور( نامہ نگار) پنجاب اور بلوچستان کے بارڈر گیاندری کے مقام پر دوسرے روز سکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے نتیجہ میں مزید4دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد دہشت گردوں کے پکڑے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ وبارود بھی برآمد ہوا ہے دو روز کے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران اب تک آٹھ دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔
پنجاب بلوچستان آپریشن
پنجاب ، بلوچستان بارڈر پر سکیورٹی فورسز کاآپریشن جاری، 4مزید دہشت گرد ہلاک
Sep 12, 2016