سنٹرل ایشیا وزرائے خارجہ کانفرنس 24 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو گی

Sep 12, 2016

بیجنگ (آئی این پی )چین سینٹرل ایشیاء کے ممالک کے وزرائے خزانہ کی کانفرنس میں شرکت کرے گا ، اس کانفرنس میں چین کی شرکت کا مقصد ان ممالک کو علاقائی معاملات میں اپنے تعاون کا یقین دلانا ہے ، دوروزہ کانفرنس آئندہ ماہ 25اکتوبر سے اسلام آباد میں ہورہی ہے ، کانفرنس کا بنیادی مقصد سینٹرل ایشیاء کے ممالک کے درمیان رابطہ اور اقتصادی تعاون رکھا گیا ہے ، اس موقع پر 24اکتوبر کو انرجی انویسٹمنٹ فورم کے قیام کا پروگرام بنایا گیا ہے ، سینٹرل ایشیاء کے اقتصادی تعاون میں خطے کے دس ممالک افغانستان ، آذربائیجان ، تاجکستان ، قزاقستان ، کرغزستان ، ترکمانستان ، ازبکستان ، منگولیا ،چین اور پاکستان شامل ہیں۔

مزیدخبریں