دہشت گردی کیخلاف پوری دنیا سے زیادہ کام کیا، عزم پر انگلی نہ اٹھائی جائے: فوجی ترجمان

اسلام آباد (اے این این) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے عالمی دہشت گردی سے متعلق بین الاقوامی برادری کے طرزعمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم پر انگلی نہ اٹھائی جائے، قربانیوں کو بھی دیکھا جائے، پاکستان 15 سال سے بدترین دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے، ہم نے دنیا سے زیادہ کام کیا ہے، ہزاروں جانوں کے ساتھ 107ارب ڈالر کا مالی نقصان برداشت کیا۔ نائن الیون کی 15ویں برسی کے موقع پر امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نائن الیون کے بعد سے شروع ہونیوالی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں نمایاں کردار ادا کیا ۔ ہم نے پوری دنیا سے زیادہ کام کیا اور اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ہم نے اس جنگ میں بھاری قیمت ادا کی۔ ہمارے ملک کو دہشت گردی کے خلاف نہ صرف بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا بلکہ ان کے بقول ملکی معیشت کو بھی اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ پاکستانی قوم اور اداروں نے ہزاروں جانوں کے ساتھ ساتھ 107 ارب ڈالر کا معاشی نقصان برداشت کیا، دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کی تعمیرنو کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔ آج اگر پاکستان کے اوپر کوئی انگلی اٹھاتا ہے یا پاکستان کے عزم کو شک کی نگاہ سے دیکھتا ہے تو انکو پاکستان کی قربانی بھی مدنظر رکھنی چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...