سڈنی (اے ایف پی) آسٹریلیا میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے ایک شہری کو زخمی کر دیا، حملہ آور کو گرفتار کر کے اس پر دہشت گردی کی کارروائی کا الزام عائد کر دیا گیا ہے، سڈنی میں 22 سالہ نوجوان نے 59 سالہ شخص پر ہفتہ کے روز مبینہ طور پر چاقو سے حملہ کیا، مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور کا نام احساس خان ہے، نیو سائوتھ ویلز پولیس کی ڈپٹی کمشنر کیتھرائن برن نے کہا حملہ آور داعش سے متاثر تھا اور انتہا پسند نظریات رکھتا تھا، انہوں نے بتایا پولیس کے پہنچنے پر نوجوان نے پولیس پر چاقو کا وار کرنے کی کوشش بھی کی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق نوجوان کا کسی دہشت گرد گروپ سے تعلق نہیں ہے، پولیس کے مطابق ملک کو نئے طرز کے حملوں سے نمٹنے کا چیلنج درپیش ہے۔