کراچی (نوائے وقت نیوز) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کو ایم کیو ایم کے کھالیں جمع کرنے یا نہ کرنے پر اعتراض نہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا کھالیں جمع نہ کرنے کا فیصلہ ذاتی ہے۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ کھالوں کا پیسہ کس مد میں استعمال ہو رہا ہے یہ بتانا ضروری ہو گا۔ ایم کیو ایم کے پی ایس 127کے الیکشن میں دھاندلی کے الزام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وقت کی تبدیلی کو دھاندلی کہنا درست نہیں۔