لندن (بی بی سی) ہنسنا ایک عجیب سا عمل لگتا ہے لیکن اس کے باوجود ہر کوئی ہنستا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ہر دس منٹ کی گفتگو میں لوگ سات بار ہنستے ہیں۔ لوگوں سے پوچھا جائے کہ ان کو کس بات پر ہنسی آتی ہے تو وہ اکثر کہیں گے کہ لطیفوں پر لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم سب سے زیادہ تب ہنستے ہیں جب ہم لوگوں سے بات چیت کر رہے ہوتے ہیں۔ ہنسنے کو ہم اپنے جذبات کے اظہار کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ہنسنا بغیر بولے اپنے جذبات کے اظہار کا ایک طریقہ ہے۔
لوگ ہر 10 منٹ کی گفتگو میں 7 مرتبہ ہنستے ہیں: تحقیق
Sep 12, 2016