قصور/ گجرات/ چشتیاں (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) گھریلو تنگدستی اور ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کر 3 خواتین نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تفصیل کے مطابق قصور کے علاقہ کھڈیاں کے نواحی گائوں ہمت پورہ میں فوزیہ بی بی کی شادی ہمت پور ہ میں سلامت کے ساتھ ہوئی جن کے مابین گھریلو ناچاقی چلی آرہی تھی، فوزیہ بی بی گزشتہ روز تنگ آکر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی ۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔ گجرات میں کشمیر کالونی کے رہائشی ٹرک ڈرائیور شاہد اقبال کی 17 سالہ بیٹی ارم شہزادی کمرے میں نامعلوم وجوہات پر گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے جھول گئی اور زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ چشتیاں کی نواحی کالونی 15 گجیانی میں شادی شدہ خاتون آسیہ بی بی نے عید کے موقع پر غربت سے تنگ آ کر زہرلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔