گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر میاں اظہر حسن ڈار نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجودغریب آدمی کی پہنچ سے سوکھی روٹی بھی دور ہوتی جا رہی ہے۔ پیٹرول، بجلی اور روزمرہ کی ضروری اشیاءکا استعمال روکا جاسکتا ہے لیکن روٹی ایک ایسی ناگزیزچیز ہے جس کے بغیرکسی کا گزرا اورچارہ نہیں۔ گندم ایسی جنس ہے جو درآمد نہیں کرنی پڑتی یہ اپنے وطن میں ہی وافر مقدار میں موجود ہے۔
روکھی سوکھی بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے: اظہر ڈار
Sep 12, 2016