گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )قصا بو ں نے جا نو روں کے گلوں اور شہر یو ں کی جیبوں پر چھر یا ں چلا نے کی تیا ریا ں کر لیں ،شہر ی جا نو روں کو ذبح کروانے کیلئے منہ ما نگے دام دینے پر مجبور ہو گئے ، جبکہ اناڑی قصاب بھی مےدان مےں اتر آئے ہےں ،تفصےلات کے مطابق قصا بو ں نے ایڈو انس بکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا جو شہر یو ں کو ٹائم نہ ہو نے کا جھا نسہ دیکر پہلے روز اونٹ ذبح کروانے کی 22 سے25 ہزار ،ویہڑا12 سے 15 ہزار بکرے کی 3 سے 4 ہزار رو پے مزدوری ما نگ رہے ہیں جبکہ دوسرے اور تیسرے دن قر با نی کروانےوالے کیلئے ریٹ سستا ہو گا ۔ اناڑی قصاب بھی جانوروں کو ذبح کرنے کےلئے مےدان مےں اتر آئے ہےں اور انکی مزدوری کے رےٹ بھی آسمانوں سے باتےں کر رہے ہےں۔