خیبر پختونخوا اورفاٹامیں مقیم افغان مہاجرین نے اتوار کو سعودی عرب کے ساتھ ہی عید الضحیٰ منا لی جبکہ قبائلی علاقوں اورضلع چارسدہ میں بھی بعض مقامات پر عیدمنائی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اور فاٹامیں ایک مرتبہ پھر دوعیدیں ہوگئیں ،افغان مہاجرین کے ساتھ شبقدر ،مہمند ایجنسی اور خیبر ایجنسی کے بعض مقامات پر عیدالضحیٰ منائی گئی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے برعکس شبقدر کے علاقے مٹہ میں مقامی طورپر ایک روز قبل ہی عیدالضحیٰ کا اعلان کیا گیا.اس سلسلے میں مختلف مقامات پر نماز عید کا اہتمام کیا گیا .جس کے بعد لوگ سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی دی گئی ۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا اور فاٹا میں مقیم افغان مہاجرین نے بھی امسال سعودی عرب کے ساتھ ہی عید منائی ۔
خیبرپختونخوااورفاٹامیں ایک مرتبہ پھردوعیدیں کرنے کی روایت برقرار
Sep 12, 2016 | 12:05