مکہ المکرمہ میںحج کے مقدس فریضہ کی ادائیگی کے دوران منی کے اسپتال میں خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام بھی منی رکھ دیا گیا ہے۔سعودی عرب کی وزارت صحت کا منی میں پیدا ہونے والی بچی کے حوالے سے کہنا ہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب حج کے دوران منی کے اسپتال میں بچی کی پیدائش ہوئی ہے جو کہ رواں سال کے حج سیزن میں کسی بھی بچی کی پہلی پیدائش ہے جس کا نام منی رکھ دیا گیا ہے۔