امجد صابری قتل کیس میں اہم پیش رفت , 2 ملزمان گرفتار

Sep 12, 2016 | 17:35

ویب ڈیسک

معروف قوال امجد صابری قتل کیس میں اہم پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب گرفتار ملزم شہزاد ملا کی نشاندہی پر مزید 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جوآپس میں بھائی بھی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار ملزم شہزاد ملا کی نشاندہی پر مزید دو ملزمان راحیل عرف مانی اور بلال عرف شانی کو گرفتار کرتے ہوئے پوچھ گچھ شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق شانی اور مانی دونوں بھائی ہیں جن کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ لیاقت آباد سیکٹر سے ہے جب کہ دونوں شہزاد ملا کے دست راست ہونے کے علاوہ جنوبی افریقا میں روپوش اشفاق چیف کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ ہیں۔ذرائع کے مطابق راحیل عرف مانی اور بلال عرف شانی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں جب کہ ان کے تیسرے بھائی کو سندھ پولیس کی نوکری سے برخاست کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ 22 جون کو لیاقت آباد دس نمبرانڈر پاس کے قریب موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق دونوں بھائی امجد صابری کے پڑوسی ہیں جن کو سینٹرل زون سے گرفتار کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ثانی اور مانی سائوتھ افریقی سیٹ اپ کے اہم کردار ہیں ۔ معروف قوال امجد صابری قتل کیس میں عمران ، نعمان اور شہزاد گرفتار ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں