حجاج کرام نے مناسک حج کے آخری مرحلے میں منیٰ میں رمی کرتے ہوئے بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں۔ لاکھوں حجاج کرام نے رات مزدلفہ میں قیام کیا اور صبح منیٰ واپس پہنچے‘ جہاں انہوں نے رمی کی بعدازاں سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دی اور بال کٹوائے ۔ سعودی حکومت نے رمی کے دوران کسی حادثے سے بچنے کےلئے خصوصی انتظامات کر رکھے تھے۔
حجاج کرام نےمنیٰ میں بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں، قربانی دی اور بال کٹوائے
Sep 12, 2016 | 19:18