امن کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے امید ہے تحفظات کو دور کیا جائے گا: آرمی چیف

Sep 12, 2017

کہنبرا (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ دوے پر آسٹریلیا پہنچ گئے۔ آرمی چیف آسٹریلین ہم منصب کی دعوت پر آسٹریلیا پہنچے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آسٹریلین ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل اینگس سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے نیول چیف ایڈمرل ٹموتھی سے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے آسٹریلین وزیرخارجہ جولی بشپ اور وزیردفاع مہریز پائنی سے بھی ملاقاتیں کیں۔ آرمی چیف نے آسٹریلیا کی عسکری و سیاسی قیادت کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ آسٹریلیا کی عسکری و سیاسی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان امن سے متعلق کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان امید کرتا ہے اس کے سکیورٹی تحفظات کو دور کیا جائے گا۔ پاکستان نے سکیورٹی صورتحال بہتر کی ہے۔ علاقائی معیشت میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔ آرمی چیف کو کہنبرا میں آسٹریلوی ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آسٹریلوی قیادت نے دفاع‘ سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے عزم کا اظہار کیا۔
آرمی چیف

مزیدخبریں