پاکستان نے جس جذبے سے ریاست مخالف گروپ ختم کئے دیگر تنظیموں کیخلاف بھی ایسا مظاہرہ کرے: امریکہ

واشنگٹن(اے این این ) امریکہ کی معاون وزیر خارجہ اور قائم مقام نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان، ایلس ویلز نے کہا ہے کہ افغان امن کے تناظر میں پاکستان کے بارے میں خدشات کے اظہار کی وجہ دہشت گرد تنظیموں کی مسلسل پاکستان سے کارروائیاں کرنے کی صلاحیت ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جس جوش و جذبے سے پاکستان نے ریاست کے مخالف گروہوں کے خلاف کارروائی کی ہے وہ اسی جوش و جذبے سے پاکستان میں مقیم دوسری دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بھی کارروائی کرے۔اس سوال کے جواب میں آیا پاکستان کو دی جانے والی امداد میں متوقع کمی پاکستان امریکہ شراکت داری کو متاثر کرے گی، ایمبیسیڈر ویلز نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پاکستان کے قومی سلامتی سے متعلق اہداف مستحکم اور پر امن افغانستان سے جڑے ہیں۔انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں، کانگریس اور کانگریس کے ممبران کو جیسے آپ نے آج سنا، وہ یہ سوالات اٹھائیں گے کہ آخر پیسے خرچنے کا مقصد کیا ہے اگر ہمیں اس نوعیت کی شراکت داری نہیں ملتی جس سے ہم کامیابی کی جانب بڑھ سکیں۔ میرے خیال میں یہ دونوں اہداف ہی خطے میں ہماری ترجیحات ہیں۔
امریکہ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...