کلثوم نواز این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں ریکارڈ ووٹوں سے جیت جائیں گی:رپورٹ

لاہور (اشرف جاوید/نیشن رپورٹ/) این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار سابق خاتون اول کلثوم نواز بھاری اکثریت سے جیت جائیں گی۔ اگر ٹرن آﺅٹ کم بھی ہوا تو پھر بھی کلثوم نواز ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کریں گی۔ مقامی خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق سابق خاتون اول ضمنی انتخاب میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیںگی۔ نیشن سے گفتگو کرتے ہوئے سول انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں کے مطابق حکمران جماعت بڑی آسانی سے یہ الیکشن جیت جائے گی۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ کسی قسم کے اپ سیٹ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ پولنگ کے دن کے قریب آتے ہی انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔
کلثوم نواز

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...