بانی پاکستان قائداعظمؒ کا 69واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا گیا

Sep 12, 2017

لاہور/کراچی/اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+صباح نیوز) بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح کا 69 واں یوم وفات لاہور سمیت ملک بھر میں گزشتہ روز عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ سیاسی و سماجی تنظیموں کے عہدیداروں و کارکنوں نے مزار قائد پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ لاہور میں متعدد تنظیموں نے قائداعظم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کروائی۔ مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین، مجلس قائداعظم، جانثاران قائداعظم کے زیراہتمام قرآن خوانی کی محافل میں خصوصی دعائیں کروائی گئیں۔ مسلم لیگ (ن) ورکرز اینڈ ورکرز آرگنائزیشن کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں بعنوان ”قائداعظمؒ کے ارشادات و عمل اور آج کا پاکستان“ کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا۔ صدارت مرکزی صدر خواجہ محمود احمد نے کی جبکہ مہمانان خصوصی صوبائی وزیر سید زعیم حسین قادری اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی رانا محمد ارشد شامل تھے جبکہ مقررین میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہد،جنرل سیکرٹری سردار خالد ملک، لیبر ونگ پنجاب کے صدر سید مشتاق حسین شاہ، ڈسٹرکٹ کونسلر و آرگنائزر آرگنائزیشن طیبہ فاروق اور سیکرٹری جنرل آرگنائزیشن وسیم بٹ شامل تھے۔ سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد ہم قائداعظم کی سوچ اور عمل پر چلتے تو آج پاکستان اور پاکستانیوں کا یہ نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ جو ہوچکا سو ہوچکا اب بھی قائداعظم کی راہ پر سچے دل سے چلنے کا عزم کرلیا جائے تو پاکستان دنیا میں اعلیٰ مقام حاصل کرلے گا۔ رانا محمد ارشد نے کہا کہ قائداعظمؒ کے فرمودات پر قوم عمل کرتی تو آج ترقی یافتہ پاکستان ہوگا۔ خواجہ محمود احمد نے کہا کہ پاکستان کی بدقسمتی کہ قائداعظم آغاز ہی میں وفات پاگئے ان کے بعد آنے والوں نے پے در پے غلطیاں کیں۔ نوازشریف کو جس طرح گھر بھیجا گیا ہے اس نے ثابت کردیا ہے کہ ہم نے اپنی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا۔ گورنر سندھ محمد زبےر عمر ، وزےر اعلیٰ سندھ سےد مراد علی شاہ اور سندھ کابےنہ کے ارکان نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے ےوم وفات پر ان کے مزار پرحاضری دی ۔ فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور مہمانوں کی کتاب مےں اپنے تاثرات بھی قلم بند کئے ۔

مزیدخبریں