بیگم کی بیماری کی آڑ میں نوازشریف کا واپس نہ آنا غیرمناسب ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ+صباح نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کو ملک میں رہ کر نیب ریفرنسز کا سامنا کرنا چاہئے کلثوم نواز کی بیماری کی آڑ میں ان کا وطن واپس نہ آنا غیرمناسب ہے،نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اب تک کوئی مشاورتی عمل شروع نہیں کیا ۔پیر کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں، نیب نے بہت سے نام ای سی ایل میں ڈالے لیکن شریف خاندان کے معاملے میں نرمی برتی گئی۔انہوں نے کہا کہ نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اب تک کوئی مشاورتی عمل شروع نہیں کیا جب کہ چئیرمین نیب کی ریٹائرمنٹ سے 3 ماہ قبل ہی مشاورتی عمل شروع ہوجانا چاہئے تھا اب اس حوالے سے میں خود سیاسی جماعتوں سے مشاورت کروں گا۔خورشید شاہ نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی صحت کے لئے دعاگو ہیں لیکن نوازشریف کا کلثوم نواز کی بیماری کی آڑ میں بیرون ملک سے واپس نہ آنا غیر مناسب ہے، انہیں ملک میں رہ کر نیب ریفرنسز کا سامنا کرنا چاہئے۔ 

ای پیپر دی نیشن