جموں کشمیر کیلئے 5 بٹالین کی منظوری‘ پاکستان کو سرحد پار سے فائرنگ روکنے پر مجبور کر دینگے: بھارتی وزیر داخلہ کی بڑھک

نوشہرہ بارڈر (نیٹ نیوز) بھارتی وزیرداخلہ راجناتھ نے بڑھک ماری کہ پاکستان کو کراس بارڈر فائرنگ روکنے پر مجبور کر دیں گے۔ کنٹرول لائن پر ایک گولی چلی تو جواب میں اتنی چلائیں گے جن کا حساب نہیں۔ وہ راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ بی ایس ایف کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا اسلام آباد کو جنگ بندی کی خلاف ورزی روکنی پڑے گی۔ جموں کے ڈپٹی وزیراعلیٰ نرمل سنگھ بھی موجود تھے۔ راجناتھ نے کہا مسئلہ کشمیر کا مستقل حل چاہتے ہیں۔ واجپائی کہتے تھے دوست بدل سکتے ہیں‘ ہمسائے نہیں۔ کنٹرول لائن پر مستقبل میں صورتحال بہتر ہونے کی امید ہے۔ مودی کی قیادت میں بھارت مضبوط ملک ہے۔ خوراک کی نسبت بنکرز کی ضرورت ہے۔ 5 ریزرو بٹالین کی جموں کشمیر کیلئے منظوری دیدی۔ 60 فیصد نوجوان سرحدی علاقوں سے بھرتی ہونگے۔ کشمیر میں صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ کشمیر مسئلہ 5 عوامل سے حل ہو سکتا ہے۔ 35 اے آرٹیکل پر کہا کشمیریوں کی مرضی کے خلاف مرکزی حکومت کوئی اقدام نہیں کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...