ضمنی انتخاب این اے 4 میں صدر‘ وزیراعظم ارکان قومی و صوبائی اسمبلی پر انتخابی مہم چلانے کی پابندی ہے: الیکشن کمشن

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4پشاور IVپر ضمنی انتخاب 26اکتوبر 2017کو ہورہا ہے کو شفاف اور غیرجانبدارانہ بنانے کیلئے صدر مملکت، وزیراعظم، چیرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ، سپیکر قومی و صوبائی اسمبلی، وزراء مشیروں، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی حلقہ میں انتخابی مہم پر پابندی عائدکی گئی ہے۔ جبکہ اسی حلقہ میں تمام حکومتی عہدیدار ، عوامی نمائندے بشمول مقامی حکومتوں کے عہدیداران کسی ترقیاتی اسکیموں کا اعلان بھی نہیں کرینگے۔ مزید برآں وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں پر اخبارات اور دیگر ذرائع ابلاغ میں سرکاری خزانہ سے اشتہارات کے اجراء اور انتخابات کے دوران سیاسی خبروں اور جانبدارانہ تشہیر کیلئے سرکاری ذرائع ابلاغ کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسر 14ستمبر 2017 کو پبلک نوٹس جاری کریگا۔ 18تا 20ستمبر 2017 کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے۔ ان کاغذات کی جانچ پڑتال21تا 23 ستمبر 2017 کو ہوگی۔ کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 27ستمبر 2017 تک داخل کی جاسکیں گے۔ اور اپیلیٹ ٹرائیبونل ان اپیلوں پر فیصلہ2 اکتوبر2017تک کریگا۔امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی3 اکتوبر تک واپس لے سکیں گے۔ 4اکتوبر 2017کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی۔ واضح رہے۔ کہ مذکورہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی گلزار خان کی رحلت کیباعث خالی ہوئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...