اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف آف شورکمپنی اور ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سر براہی میں تین رکنی بینچ آج کرے گا۔مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان کی نا اہلی کےلئے درخواست دائر کر رکھی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے ٹیکس گوشواروں میں غلط بیانی کی اور جھوٹ بولا،اس لئے وہ صادق اور امین نہیں رہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو غلط بیانی کرنے پر نا اہل قرار دیا جائے، عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت آخری بار اگست کے مہینے کے آغاز میں ہوئی تھی ، ججز اور وکلاءکی عدم دستیابی کے بعد سماعت عدالتی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی گئی تھی، چیف جسٹس کی سر براہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل بینچ نا اہلی کی دوبارہ سماعت شروع کریگا۔
سپریم کورٹ میں عمران خان کےخلاف آف شورکمپنی‘ ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت آج ہوگی
Sep 12, 2017