راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈیمحمد وصال فخر سلطان کا تھانہ آراے بازار کے ایس ایچ او انسپکٹر طارق مسعود کو ڈکیتی مقدمہ میں پراگرس نہ ہونے پر شوکاز نوٹس جبکہ قتل کے مقدمہ میں تھانہ صادق آباد کے ایس ایچ او یاسر مطلوب کیانی کو معطل تبدیل لائن کے آڈر جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسرنے تھانہ آراے بازار کے مقدمہ نمبر457/17مقدمہ ڈکیتی کی پراگرس کے سلسلہ میں متعلقہ افسران سے میٹنگ جوکہ مقدمہ میں پراگرس نہ ہونے پر ملزمان کو ٹریس کرنے کےلئے ایک ہفتہ کی مہلت دیتے ہوئے اےس اےچ اوآراے بازار انسپکٹر طارق مسعود کو شوکاز نوٹس ڈی اےس پی کینٹ سرکل راجہ طیفور کی جواب طلبی ،اےس پی پوٹھوہار ڈیژن اورسی پی اوراولپنڈی کوLetter of Displeasuresجاری کرنے کے احکامات صادر کردیئے۔اسی طرح تھانہ صادق آباد کے مقدمہ نمبر310/17مقدمہ قتل و اقدام قتل میں ایس ایچ او یاسر مطلوب کیانی کی غفلت لاپرواہی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے ریجنل پولیس آفیسر نے انسپکٹر یاسر مطلوب کو معطل اور تبدیل لائن کردیاریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے ذیل افسران کے تبادلہ جات کےاحکامات جاری کئے جن میں سب انسپکٹرسکندر حیات ضلع اٹک سے راولپنڈی،سب انسپکٹرمسعود،سب انسپکٹرمحمدالطاف کو ضلع اٹک سے ضلع جہلم ،اے اےس آئی منظور احمد ،سہیل احمد اور مبارک حسین کو ضلع اٹک سے راولپنڈی اور ہےڈ کانسٹےبل ضیاءالدین کو ضلع اٹک سے راولپنڈی تبادلہ کے احکامات صادر کردیئے۔