راولپنڈی (نیوزرپورٹر) چھابہ فروش یونین بازار تلواڑاں کے صدر اور مسلم لیگی رہنماء احسن خان نے برما میں مسلمانوں کی نسل کشی اور ان پر مسلط دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے روہینگیا کے مسلمانوں پر مطالم بند کرنے،ٓنگ سان سوچی پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے اور اُن سے امن کا نوبل انعام واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھابہ فروش یونین بازار تلواڑاں کے زیر اہتمام برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا انسانی حقوق کے چیمپئن آج مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر خاموش کیوں ہیں، او آئی سی اور فوجی اتحاد برما میں مسلمانوں کے خلاف جاری آگ و خون کے کھیل کو بند کرانے کے لیے موثرآواز بلند کرے۔ اس موقع پر شاہد عابد عہدیداران سمیت دیگرنے بھی شرکت کی احسن خان نے کہا کہ برما کے مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم نے لرزہ طاری کردیا ہے، اقوام متحدہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ روہنگیائی مسلمانوں کو تحفظ اور شہریت دلائے اور ظلم وستم کو روکے، انہوں نے حکومت سے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان برمی سفارت خانے کو فوری طور پربندکرکے اس کے سفیرکو بے دخل کرے۔