گوجرانوالہ بورڈ کا ٹاپر میٹرک میں بھی اول آیا، دوسری پوزیشن لینے والا بلال والد کے ساتھ مزدوری کرتا رہا، سرکاری کالج صرف 3 پوزیشن لے سکے

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ بورڈ میں انٹر پارٹ ٹو میں ٹاپ کرنے والا ہونہار طالبعلم حافظ خضر مبین میٹرک میں بھی ٹاپ کرچکا ہے۔ وہ مستقبل میں نیوروسرجن بنناچاہتا ہے۔ حافظ خضر کے والد گورنمنٹ ایم سی سکول میں ہیڈماسٹر ہیں اس کی والدہ بھی ہیڈمسٹریس ہیں۔ بورڈمیں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والا خضر احمد انجینئر بن کر ملک وقوم کی خدمت کرناچاہتا ہے اس کے والد بیمار اور کمانے سے قاصرہیں۔ اس کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کی دعائیں رنگ لے آئی ہیں۔آرٹس گروپ میں دوم پوزیشن حاصل کرنے والے بلال کے والد غلہ منڈی میں پلے دار ہیں اور محنت مزدوری کرکے سات بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں۔ بلال فارغ وقت میں والد کے ساتھ منڈی میں مزدوری کرتا رہا۔ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ابو بکر کے والد وفات پا چکے ہیں اس کا بڑا بھٖائی کاشتکار ہے جو خاندان کا واحد کفیل ہے۔ انٹر پارٹ ٹو میں نجی کالجوں کے طلبہ چھا گئے۔ ٹاپ 34پوزیشنوں میں سے 31 پوزیشنیں نجی کالجز کے طلبہ کے ہاتھ رہیں اور سرکاری کالج کے طلبہ صرف تین پوزیشنیں حاصل کرسکے۔ گوجرانوالہ شہر کے سرکاری کالجو ںکے طلبہ کے ہاتھ کوئی پوزیشن نہ آئی۔ سرکاری کالجوںپر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود نمایاں پوزیشن حاصل نہ کرنے پر شہریو ںنے افسوس کا اظہار کیاہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...