طالبان، حقانی پاکستانی کی نمائندگی نہیں کرتے، امریکی حکام کا دورہ عید کے سبب ری شیڈول کیا:اعزاز چودھری

اسلام آباد (آئی این پی)امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ طالبان اور حقانی پاکستان کی نمائندگی نہیں کرتے ، امریکی نقطہ نظر پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو متاثر کرسکتا ہے ، افغانستان میں بدامنی پاکستان پر اثر انداز ہوتی ہے ، پاکستان اور امریکہ میں جمود بات چیت سے توڑا جا سکتا ہے ، امریکہ کا پاکستان پر الزام تراشی کرنے کا مقصد پاکستان کو دبائو میں لانا ہے ، امریکہ پاکستان کو افغانستان کے نقطہ نظر سے نہ دیکھے ،امریکہ مخالف جذبات سے دہشت گرد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔پیر کو سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں اعزاز چوہدری نے کہا کہ امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کا ذمہ دار پاکستان کو سمجھتا ہے تو کیا پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرا کر افغانستان میں اقتصادی اور معاشی صورتحال تبدیل ہو جائے گی ۔ امریکہ میں بحث چل رہی ہے افغانستان میں ڈیڑھ لاکھ فوج سے کام نہ ہوسکا تو کیا 10سے15ہزار فوج سے کام ہوجائے گا۔ اس وقت دنیا میں نئے اتحاد بن رہے ہیں ، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات بھی امریکہ کو کھٹک رہے ہیں۔ قائمقام امریکی نائب وزیرخارجہ برائے پاکستان افغانستان و جنوبی ایشیاء ایلیس ویلز اور دیگر امریکی حکام کا دورہ پاکستان عید الاضحی کی وجہ سے ری شیڈول کیا گیا ۔ امریکہ اور پاکستان کو مل کر چلنا چاہیے ۔ میں نے امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کو امریکہ میں اپنے قدم مضبوط کرنے کا کہا ہے ۔امریکہ پاکستانی کمیونٹی اور سفارتخانہ مل کر پاکستان کا مقدمہ لڑیں گے ، امریکہ سے بات چیت جاری ہے تاکہ تعلقات میں پڑی برف پگھلے ، تعلقات میں اتار چرھائو آتے رہتے ہیں مگر کسی بھی انتہائی موقف سے گریز کرنا چاہیے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...